صرف واعظ کو ہی ہم تم سب نے بدنام کررکھا ہے
ورنہ شیوخ الاسلام نے بھی قوم سے دغا کررکھا ہے
سیاستداں و شیوخ قاضی و ملاں سبھی شریک جرم ہیں
عثمان دھوکے کی منڈی ہے ساماں سب نے سجا رکھا ہے
خدمت خلق کا درد ہر اک کے سینے میں ہے موجزن
مرض اپنا لاعلاج نہ تھا ہم نے قاتلوں کو مسیحا بنا رکھا ہے
تھر میں بچے بھوک سے مرغ بسمل کی طرح تڑپ رہے ہیں
مگر بڑے سائیں نے سائیں کو شوکاز نوٹس بھجوا رکھا ہے