عقیدت کی شدت سے یہ دل کہہ رہا ہے
میں جاؤں مدینہ یہ دل کہہ رہا ہے
لگاؤں جبیں جالیوں سے میں انکی
مقدر جگاؤں یہ دل کہہ رہا ہے
فضاء میں مدینہ کی کھوں جاؤں ایسے
وہیں کا میں ہو جاؤں یہ دل کہہ رہا ہے
طلب انﷺ کے دیدار کی بڑھ رہی ہے
تصورمیں کھوں جاؤں یہ دل کہہ رہا ہے
منؔیر اب تو بس جاؤں جاکر مدینہ
میں واپس نہ آؤں یہ دل کہہ رہا ہے