Add Poetry

عمران خان دی گریٹ

Poet: R.K Jazeb By: R.K Jazeb, Jeddah

ہمیں بھی شوق ہے تجھے معتبر کر کے دیکھیں گے
اندھیری رات میں اک نئی سحر کر کے دیکھیں گے

نوازے گا تو اپنے کمال و فن سے سارے عالم کو
تیری جراتوں کے روشن سفر کو دیکھیں گے

نہیں کوئی خوف کا پہلو تیری رگوں میں بسا
تیرے صبر کے ہنر کا کمال دیکھیں گے

تو قوم و ملت کے ستونوں کا سائبان بنے
تیرے سائے میں وطن کا جمال دیکھیں گے

خدا رکھے سلامت تجھےاور خودی تیری بلند رہے
تمام رونقیں بخش کے تجھے انکا ثمر دیکھیں گے

تو دے گا سکوں راتوں کو روشنی بن کر
تیری تحریک انصاف کو بھی آزما کے دیکھیں گے

Rate it:
Views: 952
21 Jan, 2010
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets