میں بھی غدار اور تو بھی غدار
بھوک سےمرتی ہر اک بو بھی غدار
غدار ہے سچ اور غدار ہے عشق
سسکتے جسم سے بہتا لہو بھی غدار
مجب وطن بھی غدارفرعونیت شاندار
میں بھی غدار اور تو بھی غدار
گر ہو قاتل کا بھی پتہ مت بولو
یہ ہے غداری کا رستہ مت بولو
مجھے ہے میرے بزرگوں کی تجویز
تمھارےگھروالوں کاہےواسطہ مت بولو
پرکرونگا سوال جو ہوں میں بیدار
میں بھی غدار اور تو بھی غدار
رہبروں کو رہزنی کا خیال ہے
وردی کے ہاتھوں مٹی نیلام ہے
ملک توڑ کر جن کا پاک کردار ہے
میرا ان سب ہی سے سوال ہے
پوچھیں جو ہم سوال کون ہےذمہ دار
میں بھی غدار اور تو بھی غدار