نظم و ضبط و صبر و تحّمل یہ ہیں اصول حق پرستی
سوچ و فکر اور جذبہ کامل بنتی ہے قائد کی ہستی
نعرہء تکبیر الله اکبر
قریہ قریہ بستی بستی
کردار و عمل اخلاق حمیدہ غیروں کو کر لے گرویدہ
طور طریقہ عظمت رفتہ فطرت و عادت میں سنجیدہ
نعرہ تکبیر ا لله اکبر
روئے سخن ہے چیدہ چیدہ
صورت و سیرت کا ہے غازی ملک و ملت کا وہ حجازی
اسی کےدست حق پرست سےجیتں گے ہم ساری بازی
نعرہ تکبیر الله اکبر
نہ ہے بخاری نہ شیرازی
جہد مسلسل جاری و ساری زندگی جس نے ساری بتا دی
عزم و عمل کا پیکر اشہر میرا قائد میرا ہادی
نعرہ تکبیر الله اکبر
نور حق کی شمع جلادی