مجھے اس کے روبرو میرا قرار لے گیا!!

Poet: سیدہ سعدیہ عنبر جیلانی By: سیدہ سعدیہ عنبر جیلانی, فیصل آباد, پنھاب, پاکستان

مجھے اس کے روبرو میرا قرار لے گیا
کہاں سے کہاں تک یہ پیار لے گیا

وفاؤں کی دیکھ کر خرید و فروخت کو
اک بے بس بھی خود کو بازار لے گیا

محبت نہ سہی سوچا تھا نفرت ہی رہے گی
وہ کمبخت مجھ سے یہ بھی اختیار لے گیا

اس کا فن تھا یا میرا شوق ء دید
مجھ سے وہ میرے سب اقرار لے گیا

اپنی ہی بات پہ عنبر نہ قائم رہ سکا
جھوٹ تھا کہ انساں کا کردار لے گیا

Rate it:
Views: 474
08 Jun, 2017
More Sad Poetry