Add Poetry

مجھے پانے یا کھونے سے بھلا کیا فرق پڑتا ہے ؟

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

مجھے پانے یا کھونے سے بھلا کیا فرق پڑتا ہے ؟
مرے ہونے نہ ہونے سے بھلا کیا فرق پڑتا ہے ؟

نہیں مٹتا کبھی ، کردار پر جو داغ لگ جائے
قبا کے داغ دھونے سے بھلا کیا فرق پڑتا ہے ؟

کھلونا کوئی بھی پا کر بہل جاتا ہے اک بچہ
کسی مہنگے کھلونے سے بھلا کیا فرق پڑتا ہے ؟

دماغوں کو شمع گر علم کی روشن نہ کر پائے
کتابیں سر پہ ڈھونے سے بھلا کیا فرق پڑتا ہے ؟

نمو پہ آ گیا گر پھول تو وہ کھل کے دم لے گا
اسے کانٹے چبھونے سے بھلا کیا فرق پڑتا ہے ؟

اگر معلوم ہو کہ ڈوب جائے گی بہر صورت
تو خود کشتی ڈبونے سے بھلا کیا فرق پڑتا ہے ؟

جو لکھا ہے مقدر میں اسے تو ہو کے رہنا ہے
یونہی ہر لمحہ رونے سے بھلا کیا فرق پڑتا ہے ؟

مجھے کیا غم کہ میں تو ہر گھڑی بیدار ہوں عذرا
مری قسمت کےسونے سے بھلا کیا فرق پڑتا ہے ؟

Rate it:
Views: 2138
29 Jul, 2013
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets