Add Poetry

محفوظ رہیں گے سدا دشمن سے اے وشمہ

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

دکھ درد کو دنیا سے چلو مل کے مٹائیں
خوشیوں کے ہر اک سمت حسیں پھول کھلائیں

گورے کی نہ کالے کی ہو تفریق جہاں میں
انسان سے انساں کی محبت کو جگائیں

مذہب ہو ہر اک قوم کا انساں سے محبت
دنیا کو ہی جنت کا حسیں باغ بنائیں

بے گھر نہ رہے کوئ بھی کچھ ایسا کریں ہم
غربت نہ رہے بھوک غریبوں کی مٹائیں

تاریکیا مٹ جائیں گی ہر ظلم و ستم کی
ہم دیپ محبّت کے اگر مل کے جلائیں

جو دین کے دشمن ہیں وہ ہاریں گے یقینن
ہم لوگ اگر حق کی جو آواز اٹھائیں

تعلیم کریں عام اور اخلاق سنواریں
باتوں سے عمل سے نہ کسی دل کو دکھائیں

محفوظ رہیں گے سدا دشمن سے اے وشمہ
ہم راز اگر اپنے کسی کو نہ بتائیں

Rate it:
Views: 270
06 May, 2022
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets