Add Poetry

مدحت نبی صلی اللہ علیہ وسلم

Poet: kashif imran By: kashif imran, Mianwali

جب سے میں نے اپنے دل میں مصطفیﷺ کو بسایا
خوش قسمت خود کو سب سے بڑھ کر میں نے پایا
رحمت اللعالمین ہے رب نے اُن کو بنایا
بادل اُن کی رحمت کا مجھ پر بھی ہے چھایا
سہارا ہیں وہ بے سہاروں کا ، آسرا ہیں وہ دکھ درد کے ماروں کا
ٹھکرا دیا جس کو ساری دنیا نے، آقا ﷺنے اُس کو بھی گلے سے لگایا
اپنے رب کے ہیں وہ تو دُلارے ، جاں سے بڑھ کر ہیں ہم سب کو پیارے
اُن سے ملنے ہی کی خاطر ، رب نے خود عرش پر ہے بُلایا
مرے نبیﷺ کی اونچی ہے شان ، اونچی ہے سب سے اُن کی آن
اُ ن کی مدح میں رب نے ، لکھ دیا ہے قرآن
جو ملا ہے مرے آقا ﷺکو ، ایسا رتبہ کسی نے نہ پایا
آ قاﷺ نے گناہوں سے ہم کو بچایا ، سیدھا رستہ بھی ہم کو دکھایا
نیک بنا کر، ایک بنا کر ، دوزخ سے ہم کو ہے بچایا

Rate it:
Views: 544
18 Sep, 2016
Related Tags on Islamic Poetry
Load More Tags
More Islamic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets