منظر رہِ حیات کا کتنا حسین تھا
اک شخص جب تلک مرے دل میں مکین تھا
اترا تو تیری یاد کے دھارے میں بہہ گیا
دریا بھی میری آنکھ کا صحرا نشین تھا
بھرتا رہا ہے رنگ زمانہ بھی شان سے
کچھ راستہ بھی پیار کا یہ دلنشین تھا
چمکا یوں میری ذات کا آنگن کہ کیا کہوں
اترا شبِ حیات میں اک مہ جبین تھا
اک شاخ دل پہ پیار کے غنچے کھلے ، مگر
پر اس قدر نہیں کہ یہ جتنا یقین تھا
ڈستا رہا ہے سانپ کی صورت حیات کو
وہ آدمی جو وشمہ زیرِ آستین تھا