Add Poetry

میرا وطن رو رہا ہے

Poet: Ahber Chishti By: Ghulam Muhy Ud Din, Lahore

میرا وطن رو رہا ہے
اے قوم کے جوانو
اے پاکباز بیٹیو
قائد نے تمہارے سر ڈھکنے کے لئے یہ سائباں بنایا تھا
یہ کون ہے جو تم کو نچاتا ہے سرِ عام
اے قوم کے بیٹو
اس پُختہ عمارت کے مُحافظ تھے مگر اب
کیوں اس کو ہی ڈھانے پے تُلے ہو یہ بتائو
میرا وطن زخمی ہے
یلغار کی ذد میں ہیں آئین اور قانون
اے قوم کے جوانو
ذرا سمجھو ذرا سوچو
جو مُلک تھا قائد کا کیا وہ ٹھیک نہیں ہے
کیوں چاہتے ہو پھر سے اک غلام پاکستان

Rate it:
Views: 393
01 Sep, 2014
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets