میرا ہی عشق ڈھیٹ تھا جو تم پہ فدا ہو گیا

Poet: Maria Riaz Ghouri By: Maria Ghouri, HarooNAbd

آرزو وفا کی تھی پر تو بےوفا ہو گیا
عشق کا ہر گذرا لمحہ میرے لیے سزا ہو گیا

کسے درد دل سناؤں کسے اپنا حال بتاؤں
میرا محبت کرنا سنگین گناہ ہو گیا
‏
ظلم بھی کر کے دیکھا اس نے ستم بھی بہت کیا
میرا ہی عشق ڈھیٹ تھا تم پہ فدا ہو گیا

خود کو مار دیا ہے تیرے قسم سے
گذشتہ شب دس بجے میری محبت کا جنازہ ہو گیا

مظبوطی بھی آگئی ہے مزاج میں تلخی بھی
وہ جو معصوم ماریہ تھی اس کا محل تباہ ہو گیا

Rate it:
Views: 1286
14 Sep, 2013
More Sad Poetry