میں زندہ ہوں زندگی کی باتیں کرتا ہوں
شاداں ہوں شادمانی کی باتیں کرتا ہوں
نہیں ایسا نہیں کہ رونا مجھے آتا نہیں
میں خوشی میں تو آنسو بہایا کرتا ہوں
زندگی ہے تو رنج و غم تکلیفیں بھی ہیں
مگر ایسے لمحات میں بھی شکر اللہ کا میں ادا کرتا ہوں
اپنا دکھ اپنا غم چھپا لینا تو عادت ہے میری
مگر یہ سب میں اللہ سے بیان کرتا ہوں
لوگوں کو خوش دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے
مگر میں غم کسی کا برداشت بھی نہیں کرتا ہوں
یہ زندگی دوسروں کے لیئے ہے بہت اچھی طرح جانتا ہوں
خدمت انسانیت کے لیئے کوئی موقع بھی گنوا یا نہیں کرتا ہوں
بس یہ ہی دعا ہے میری رب سے انو
قبول کر ان اعمال کو اللہ جو تیرے ہی حکم سے کرتا ہوں