Add Poetry

میں کس کس روپ میں تیرے ساتھ ہوں

Poet: M Usman Jamaie By: M Usman Jamaie, karachi

میں کس کس روپ میں تیرے ساتھ ہوں
........

قرب کا خواب تعبیر ہونے لگا
تھی بہت پاس آنے کی جو آرزو
تجھ کو اپنا بنانے کی جو آرزو
آرزو جب وہ آتش میں ڈھلنے لگی
میرا جسم اور مری جاں پگھلنے لگی
اور پھر ایک دن سب کا سب جل گیا
پر فنا نہ ہُوا
اور قالب ملے
جن میں، میں ڈھل گیا

لفظ میں بن گیا
لفظ، جن کو ترے ہاتھ چھوتے رہے
لفظ، جن کو تری آنکھ پڑھتی رہی
لفظ، جن میں کہانی تری اور مری
لفظ، تو جس کہانی کا عنواں بنی

بن کے جھونکا ترے پاس میں آگیا
تجھ کو چھونے لگا
تیرے بالوں کو آکر ستانے لگا
میں ترے جسم پر سرسرانے لگا
اور سانسوں میں تیری سمانے لگا

بن گیا روشنی
تیرے کمرے کی تاریکیوں سے لڑا
تیری آنکھوں میں، میں جگمگانے لگا
تیرے دل کا اندھیرا مٹانے لگا

دھوپ بن کر میں اترا ترے جسم پر
زندگی کی حرارت جگانے لگا
تیرے چہرے کی سُرخی بڑھانے لگا

دہکتی گرمیوں میں ہُوا آب میں
حدتیں تیرے تن کی گھٹاتا رہا
خود کو تیرے بدن پہ بہاتا رہا

برف جیسی دسمبر کی راتیں تجھے
جب ستانے لگیں، خوں جمانے لگیں
روئی بن کر ترے جسم پر آگیا
خنکیوں سے بچانے ترے جسم کو
تجھ پہ میں چھاگیا
 

Rate it:
Views: 994
31 Jul, 2013
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets