کیسے ہو رُتبہ بیاں حضرتِ صدیق کا
جب کہ واصف ہے قرآں حضرتِ صدیق کا
انبیا و مرسلیں کے بعد افضل آپ ہیں
کیسا اعلیٰ عزّ و شاں حضرتِ صدیق کا
اتقا کہہ کے قرآں میں رب نے جب اکرام دی
کیوں بنوں نہ مدح خواں حضرتِ صدیق کا
بیعَتِ فاروق و عثمان و علی سے بن گیا
سلسلہ عظمت نشاں حضرتِ صدیق کا
اے مُشاہدؔ دیکھ رفعت کیوں کہ مدفن بن گیا
پہلوئے تکوینِِ جاں حضرتِ صدیق کا