اپنے تو ہوں کریم رب پر قرباں
اس کی ہی بندگی میں تو ہوں شاداں
اس نے مخلوق میں بنایا اشرف
سجدے سے شرف بخش کر کیا احساں
اے مومنوں سنو یہ فضیلت نماز کی
ہم پر عیاں ہوجائے حقیقت نماز کی
ایمان کے تو بعد مُقَدَّم نماز ہے
ایمان کے تو بعد مُسَلَّم نماز ہے
اعمال میں تو سب سے ہی بہتر نماز ہے
اللہ کی رضا کی ہی خاطر نماز ہے
جنت میں داخلے کی ضمانت نماز ہے
دوزخ سے بچنے کی بھی ضمانت نماز ہے
ہر تنگی سے نجات دلائے نماز ہی
مومن کی آن شان بڑھائے نماز ہی
ملتا ہے ہر کسی کو سکوں بھی نماز میں
ہر درد کی دوا بھی تو ملتی نماز میں
ہم سب کے تو دلوں میں ہو عظمت نماز کی
ہم سب کے تو دلوں میں ہو وقعت نماز کی
اے مومنوں سنو یہ فضیلت نماز کی
ہم پر عیاں ہوجائے حقیقت نماز کی
شیطان کا تو منھ بھی ہو کالا نماز سے
مومن کے دل کا نور بڑھے گا نماز سے
سجدے میں قرب ہی تو خدا کا ملا کرے
گھر کی تو خیر میں بھی اضافہ ہوا کرے
جس کی نماز ایک بھی تو فَوت ہوجائے
وہ ایسا ہی ہے گویا کہ سب کچھ لٹ جائے
ایسی ہی ہے نماز بھی تو دین کے لیے
جیسا کہ آدمی کے بدن کے لیے سر ہے
کافی ہے آدمی کی ہی بدبختی کے لیے تو
سن کر اذان جو بھی نہ جائے نماز ہی کو
مل جائے ہم سبھی کو تو الفت نماز کی
اس سے ہی تو ملے گی ہی برکت نماز کی
اے مومنوں سنو یہ فضیلت نماز کی
ہم پر عیاں ہوجائے حقیقت نماز کی