نہیں ہوتا الفت کا اظہار اب بس
Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindiنہیں ہوتا الفت کا اظہار اب بس
نہیں ہوتا کسی سے پیار اب بس
بہت کر چکے رسوا خود کو ہم
نہیں ہوتا کسی کا انتظار اب بس
ہے ارادہ ترک محبت کا ہمیں
کر لیا ہے دل بیقرار اب بس
اٹھا لئے ہیں ان کے ناز نخرے بہت
ہے ہمیں الفت سے انکار اب بس
اور بھی غم ہیں اٹھانے کے لئے
کوئی نیا کام ہے درکار اب بس
نہیں ہےکوئی واسطہ ان سے
دل ہو گیا ہے بیزار اب بس
More Life Poetry






