Add Poetry

وطن میں جب کبھی یوم حساب آ ئے گا

Poet: Anwar Kazimi By: syed kazimi, mississauga

وطن میں جب کبھی یومِ حساب آ ئے گا
لہو میں ڈوبا ہوا انقلاب آ ئے گا

یہ قوم اپنے لہو کا حساب مانگتی ہے
سوال یہ ہے کہاں سے جواب آ ئے گا

جمہوریت میں ورا ثت کا کھیل جاری ہے
نواب آ ئے گا ، ابن النواب آ ئے گا

وہ گھپُ اندھیرا ہے یارب کہ کچھ نہیں معلوم
کدھر سے سنگ کدھر سے گلاب آ ئے گا

چلی ہے رسمِ سیاست کہ ہر سیاست داں
جب آ ئے گا تو پہن کر نقاب آئے گا

کبھی تو جاگے گا غفلت کی نیند کا مارا
کبھی تو ہوش میں خانہ خراب آ ئے گا

لکھے گا وقت کہانی سنہرے حرفوں میں
تری کتاب میں ایسا بھی باب آ ئے گا

وہ وقت دور نہیں جب وطن کے چہرے پر
خدا نے چاہا تو رنگِ گلاب آ ئے گا

جو ہوگا پارسا کوئی تو اے وطن میرے
تری نگاہ سے پی کر شراب آ ئے گا

ہمیں خبر تھی کہ غربت میں ہو گی رسوائی
ہمیں پتہ تھا زمانہ خراب آ ئے گا
 

Rate it:
Views: 680
28 Dec, 2012
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets