وہ جو ہم کو برا کہتے ہیں

Poet: Kaiser Mukhtar By: Kaiser Mukhtar, Hong Kong

وہ جو ہم کو برا کہتے ہیں
ہم ان کے حق میں دعا کہتے ہیں

وہ جو نظریں چر ا کر گزریں
اسے ہی تو سز ا کہتے ہیں

بن پیئے ہی جھومتے جاؤ
اسی ادا کو نشہ کہتے ہیں

ہو بھلا تیرا جفا کے خوگر
یہی ہم تو صدا کہتے ہیں

خوں پسینے کی ہو مہک جس میں
اسی کو من و سلویٰ کہتے ہیں

دل سے جو ہوک اٹھے قیصر
اسے صادق نوا کہتے ہیں

Rate it:
Views: 533
18 Sep, 2008
More Life Poetry