وہ عجب میری وفاؤں کا صلہ دیتا رہا

Poet: Riffat Yasmin By: Riffat Yasmin, Jhelum Pakistan

وہ عجب میری وفاؤں کا صلہ دیتا رہا
کیوں مجھے پل پل نیۓ دُکھ کی رِدا دیتا رہا

کشتیٔ اُمید پر جاری تھا گو میرا سفر
ڈُٔوبنے کا درس مجھ کو نا خدا دیتا رہا

عین ممکن تھا کہ میں دُکھ کے بھنور میں ڈُوبتی
پر مجھے اندر کا اِنساں حوصلہ دیتا رہا

جانے والے جا چکے تھے بے مکاں کر کے اُسے
ہر گھڑی اِک زخم گھر کا راستہ دیتا رہا

جِس کی خاطر زندگی کی راحتیں تج دیں وہ شخص
مجھ کو نا کردہ گناہوں کی سزا دیتا رہا

جب میں دیوانی تھی اُس کی وہ گریزاں ہی رہا
بعد میں رفعتؔ اگرچہ وہ صدا دیتا رہا

Rate it:
Views: 620
09 Oct, 2012
More Life Poetry