Add Poetry

پھر ٹارگٹ کلنگ

Poet: Yusaf Anjum By: Yusaf Anjum, lahore

پھر کراچی میں کوئی مارا گیا بازار میں
ٹارگٹ کلنگ شروع پھر ہو گئی اس شہر میں
پھر مریں گے لوگ اور قاتل نہ پکڑے جائیں گے
پھر وزیر داخلہ نے اس کا نو ٹس لے لیا
پھر وزیر داخلہ تشریف لائیں گے یہاں
پھر کمرشل بریک آ جائے گی رک جائیں گے قتل
اس کمرشل بریک میں پھر راگ الاپے جائیں گے
اس سے پہلے سن چکے ھیں راگ وہ کتنی ہی با ر
راگ عقیدت کے محبت کے جناح کے شہر سے
راگ مل کے روکنے کے خونِ ناحق کو یہاں
راگ اِک نادیدہ قوّت کے اشاروں کے یہاں
یونہی سنتے جائیں گے ھم راگ کچھ دیر اور یہاں
اور پھر
پھر کمرشل بریک کو توڑا کسی کی چیخ نے
پھر کراچی میں کوئی مارا گیا بازار میں
پھر وزیر داخلہ نے سخت نوٹس لے لیا

Rate it:
Views: 445
19 Oct, 2010
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets