Add Poetry

پیام حق کا سنانے جو مصطفی آئے

Poet: Fazlul Hasan By: F.H.Siddiqui, Lucknow

 پیام حق کا سنانے جو مصطفی آئے
ندا فلک سے ہوئی شاہ انبیاء آئے

یقیں ہے ہم کو بھی دیدار ہو گا ساحل کا
وہ دیکھو کشتی امت کے ناخدا آئے

ضرور آئیں گے چارہ گری کو میرے نبی
ہمارا حال کوئی بس انھیں سنا آئے

در نبی سے مرادیں سبھی کو ملتی ہیں
ہمیں یقین ہے ہم جا کے آزما آئے

حسن وہ موت ہے عمر دوام سے بہتر
در نبی پہ جبیں خم ہو اورقضا آئے

Rate it:
Views: 415
14 Jul, 2011
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets