Add Poetry

پیڑ احساس کے جو ہم بھی اگایا کرتے

Poet: نور الشعور By: نور الشعور, Karachi

پیڑ احساس کے جو ہم بھی اگایا کرتے
روزِ محشر وہ کڑی دھوپ میں سایہ کرتے

اس کو اپنانا کوئی اتنی بڑی غلطی تھی
میرے اپنے مجھے یوں تو نہ پرایا کرتے

تیرا لہجہ جو سماعت کو ہماری ملتا
تیرے خوابوں کو نصابوں میں بھی شائع کرتے

دل کی کھیتی میں ہی ہوجاتے ہیں وہ جذب کہیں
مرد کی آنکھ میں آنسو نہیں آیا کرتے
 

Rate it:
Views: 4
05 Jan, 2025
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets