چوری

Poet: UA By: UA, Lahore

ایک پل کی ہمیں فرصت نہیں
لیکن پھر بھی
بیتی یادوں کے لئے
وقت چرا لیتے ہیں
اپنے حصے کی زندگی گزارنے کے لئے
شب کی آغوش سے کچھ وقت چرا لیتے ہیں
کیا خبر
کب موت
چپکے سے چرا لے زندگی
ہم بنا لیں کیوں نہ اس چوری سے پہلے زندگی

Rate it:
Views: 702
24 Sep, 2008
More Life Poetry