Add Poetry

ڈاکٹر شوہر

Poet: R.K Jazeb By: R.K Jazeb, Jeddah

چلو اب عشق کا مزہ چکھیں
تمام دوائیں بچوں سے دور رکھیں

تم سے ملنے کی اب کیا جستجو کریں
طبعیت خراب ہو تو ہم سے رجوع کریں

ہماری تو چاہت کا کچھ تو خیال کریں
دوائی کو اچھی طرح ہلا کر استعمال کریں

دل میرا ٹوٹ گیا جب اٹھی اس کی ڈولی
لے لو صبح و شام روزانہ ایک گولی

اب تو آپ عشق کرنے پر رضامند ہیں
پر معاف فرمائیے اتوار کر کلینک بند ہے

Rate it:
Views: 1553
10 Jun, 2010
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets