Add Poetry

کراچی ، مقتل بنا دیا کس نے ؟؟؟

Poet: پروفیسر ڈاکٹر مجیب ظفر انوار حمیدی By: پروفیسر ڈاکٹر مجیب ظفر انوار حمیدی, اسلام آباد

حالاتِ شہر کے گُمان سے ڈر لگتا ہے
آج انسان کو انسان سے ڈر لگتا ہے

خاک میں مِل گئیں کراچی کی حسیں روشنیاں
اب تو خود اپنی ہی پہچان سے ڈر لگتا ہے

شہر کا شہر پریشان ہے ، افسردہ ہے
تذکرۂ کارِ شیطان سے ڈر لگتا ہے

جانے کب کون کسے مار دے کافر کہہ کر
اب مسلمان کو مسلمان سے ڈر لگتا ہے

کون آئے گا ہمیں پیار سکھانے یارب ؟
وحشتِ حضرتِ انسان سے ڈر لگتا ہے

Rate it:
Views: 425
03 Mar, 2013
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets