Add Poetry

کرسی کے لیے

Poet: Asar Jone Pury By: Muhammad Haris ijaz, Lahor epakistan
Kursi Ke Liye

ملت کے دکھو ں کا جو مداوا نہیں کرتے
کرسی کے لیے وہ کام کیا کیا نہیں کرتے

میدان الیکشن میں گیے ہار تو غم کیا
جو مرد ہیں ہمت وہ کبھی ہارا نہیں کرتے

گو ملک کو داؤ پہ لگا دیتے ہیں لیکن
سر کر کبھی سیٹ کا سودا نہیں کرتے

کچھ لوگوں کی فطرت میں ہے ڈ ھٹائی
وہ ذلت و رسوائی کی پر واہ نہیں کرتے

الله اٹھائے تو اٹھائے الگ بات
بندوں کے اٹھانے سے تو اٹھا نہیں کرتے

سر کار کو درکار ہے قومی خذانہ
سرکار اپنی جیب سے خر چہ نہیں کرتے

جو لوگ ہیں عیار ضرورت سے زیادہ
وہ رقم کو اس ملک میں رکھا نہیں کرتے

یہ اہل سیاست کی روایت ہے پرانی
دعویٰ جو کیا کرتے ہیں پورا نہیں کرتے

Rate it:
Views: 2206
27 Jun, 2008
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets