Add Poetry

کلامِ پاک میں اللہ نے بس یہ ہی بتلایا

Poet: محمد طلحہ فرید چشتی (گوہرِ حجازی) By: Muhammad Talha Gohar Chishti, Okara

کلامِ پاک میں اللہ نے بس یہ ہی بتلایا
نبی ﷺ کا جو نہ ہو پائے ہمارا ہو نہیں سکتا

غلامِ مصطفٰی ہو اور جہنم میں چلا جائے
خدائے مصطفٰی کو یہ گوارا ہو نہیں سکتا

نزع کا وقت ہو اور سامنے تیرے مدینہ ہو
نصیب اس سے گہرؔ اچھا تمہارا ہو نہیں سکتا

جہاں ملتا ہے بے مانگے ، دَرِ قاسِم فقط لوگو
بَجُز اس کے کوئی ایسا دوارہ ہو نہیں سکتا

Rate it:
Views: 1671
07 May, 2018
Related Tags on Islamic Poetry
Load More Tags
More Islamic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets