Add Poetry

کہ لاکھوں کے مقابِل بھی فتح پاتے ہیں بہتر

Poet: By: سید ایاز مفتی, Houston TX USA

حسینؓ اِک بندہ ء مہر و وفا ، ایثار کا پیکر
وہ نورِ نظرِ زہرہؓ اور گلابِ گلشنِ حیدرؓ

گھرانہ ہے یہ نبیوں کا ، گھرانہ ہے اماموں کا
نہ حب زیست ہے ان میں نہ مرجانے کا کوئی ڈر

دلِ شبیرؓ کی حالت ، بیان لفظوں میں ناممکن
ھوا ھوگا جو اوجھل چشمِ شاہؓ سے روضہء اطہرﷺ

لٹاکے اپنا سارا گھر، بچایا دین کو جس نے
وہ سبطِ مصطفی ہے ، اور ابنِ فاتحِ خیبر

نقابِ قوتِ باطل کا پردہ چاک کرڈالا
ہے فخرمستوراتِ تا ابد زہرا ؓ کی یہ دخترؓ

مرا ایمان ہے کامل ، غمِ شبیرؓ میں آنسو
ضمانت میری بن جائیں گے بہرِ خلدوکوثر

شہادت تھی حسنؓ کی ، مصطفی کی سری شہادت
کہ اب شبیرؓ نے جہری شہادت دی کٹا کے سر

دیا پیغام اس نے ، ہر لعینِ وقت کو مفتی
کہ لاکھوں کے مقابِل بھی فتح پاتے ہیں بہتر

Rate it:
Views: 902
16 Apr, 2023
Related Tags on Islamic Poetry
Load More Tags
More Islamic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets