گزری ہوئی ہواؤں میں جا کر
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Malaysiaگزری ہوئی ہواؤں میں جا کر وہ سو گیا
دریا میں میرا نام بہا کر وہ سو گیا
پل پل پھگلتی روت میں جو منتظر رہا
پھر سارے خواب میرے جلا کر وہ سو گیا
ساحل پہ اک بنا کر گھروندا سا ریت کا
ہر ایک غم کو دل سے لگا کر وہ سو گیا
اپنے بدن کی کرچیں سمیٹوں تو کس طرح
میرا تو سب وجود ہلا کر وہ سو گیا
کیسے ہو اب یقین کہ وہ لوٹاآۓگا
وعدوں کے خواب مجھ کو دکھا کر وہ سو گیا
More Sad Poetry






