گلاب جیسی باتیں اس کی

Poet: A.Rashid Sultan (Rasheed Sultan) By: A.Rashid Sultan, Islamabad

گلاب سی باتیں اُس کی
سوچ گہرے سمندر جیسی

نیلے پانی میں ڈھونڈے وہ
مرجان اور سچے موتی

بلند پہاڑوں میں دیکھے
ھیرے پکھراج یاقوت رمانی

ھم ٹھہرے راہ کے پتھر
پڑی جن پہ دُھول مٹی

چاندی جیسا بدن ھے اُسکا
کہاں وہ ھم کو سجاتی

Rate it:
Views: 718
07 Aug, 2013
More Sad Poetry