Add Poetry

گلشنِ رسول

Poet: Muhammad Siddique Prihar By: Muhammmad Siddique Prihar, Layyah

ہے بے مثال دنیا میں جذبہ حسین کا
اعلیٰ رہا شہیدوں میں رتبہ حسین کا

سردے کے دین حق کونئی عمر دے گئے
پڑھتے ہیں ہم نمازصدقہ ہے حسین کا

قائم رہے گا حشرتک یہ گلشنِ رسول
کس کی مجال لوٹ لے کنبہ حسین کا

اب تک لرزنے لگتا ہے لشکر یزیدکا
لب پہ کسی کے نام جو آیا حسین کا

اس دشتِ کربلا کومعلی بنادیا
کتنا بلند ترہے رقبہ حسین کا

سجدے میں سرجھکاکے جہاں کو بتادیا
تاحشریوں رہے گایہ سجدہ حسین کا

رضوان کہیں شبیر کا ادنیٰ گدا تجھے
بن جاصدیقؔ توبھی بردہ حسین کا

Rate it:
Views: 406
26 Nov, 2013
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets