ہاتھ اٹھاؤ اس طرح کہ دعا کو زباں مل جائے

Poet: Muhammad Anwer Annu By: Muhammad Anwer, Karachi

ہاتھ اٹھاؤ اس طرح کہ دعا کو زباں مل جائے
لب کھلنے سے پہلے آسمان سے جواب مل جائے

سوچوں میں کیا وہم و گماں میں بھی جو نہ ہو
وہ تمھارے ہاتھوں میں جادو کی طرح آ جائے

بس دعا مانگو تم اللہ سے کچھ اس طرح
کہ دعائیں ختم ہونے سے پہلے وہ پوری ہوجائیں

یہ سچ ہے کہ اللہ مانگنے سے خوش ہوتا ہے
پر انو مانگنے کا بھی تو اس سے طریقہ آجائے

Rate it:
Views: 881
11 Aug, 2010
More Life Poetry