ہاں عشق و وفا و کرم سے گیا وہ

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Makati City

ہاں عشق و وفا و کرم سے گیا وہ
مری دھڑکنوں کے ردھم سے گیا وہ

جدا ہو کے بھی ہجر میں مر رہا ہے
کہاں بچ کے ہے رنج و غم سے گیا وہ

خدا اس کو ہر وقت رکھے سلامت
مرے دل کے ہے آشرم سے گیا وہ

چلا تو گیا عشق سے دور لیکن
محبت کے اپنے دھرم سے گیا وہ

جو کہتا تھا مل جل کے جی لیں گے وشمہ
کیا بات ہے آج ہم سے گیا وہ

Rate it:
Views: 403
27 Jun, 2022
More Sad Poetry