ہر نیا سفر اک نیا رہگزر دے گا

Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindi

ہر نیا سفر اک نیا رہگزر دے گا
نئ منزلیں اور نئے ہمسفر دے گا

رات بھر دیکھے ہیں خواب ہم نے
صبح نیا دن نہ جانے کیا خبر دے گا

یہ اجڑے چمن ایک روز لہلہایں گے
ساون ان میں نئے رنگ بھر دے گا

زمانہ نئےعلوم کی جستجو میں ہے
سراغ منزلوں کا کوئی رہبر دے گا

بچا کر رکھا ہے خواہشوں کو ہم نے
نیا وقت سب ارمان پورے کر دے گا

Rate it:
Views: 694
21 Jan, 2014
More Life Poetry