Add Poetry

ہمیں غم نہیں غم زندگی کا

Poet: NS By: NS, Lahore

ہمیں غم نہیں ہے غم زندگی کا
ہمیں تو غم ہے بس اس زندگی کا

یوں تو خوشیوں کی ہمیں چاہ نہیں
پر شوق بھی کہاں ہے ان دکھوں کا

جس کے لیے لکھی گئی ہو اگر وہی نہ پڑھے
تو اچھی ہو یا بری، کیا فائدہ ایسی تحریر کا

ان دنیاوی تعالقات کی ضرورت کیوں کر ہو
جب رشتہ جڑا ہو ایک دل سے دوسرے دل کا

ہم نہیں مانگیں گے اپنے صبر کا صلہ
ہمیں تو انتظار رہے گا قیامت کے آنے کا

ہر موڑ پر چلی آتی ہے ہمدردی جتانے
اے دنیا ہمیں تو بس شوق ہے تنہا رہنے کا

اگر پیار ہے تو کبھی احساس بھی دلائیں
ہم بےبس ہیں، کیسے یقین کر لیں آپ کی محبت کا

جو دسترس میں نہ ہو تو خواہش بھی نہیں کرتے
کیا کہنا ہم جیسے خود پسند لوگوں کا

Rate it:
Views: 2097
01 Oct, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets