ہم جب انہیں شاعری سناتے ہیں خواب میں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

ہم جب انہیں شاعری سناتےہیں خواب میں
صبح وہ پھول بھیج دیتےہیں جواب میں

تیرے آنے کی راہ تکتی رہتی ہیں آنکھیں
ہلچل سی مچی رہتی ہےدل بےتاب میں

یہ کلیوں سےنازک لب ہیں یا مہ کے پیالے
اٰیسا نشہ کہاں ہو گا کسی بوتل شراب میں

میرے اشعار بھی میری طرح سدابہارہیں
انہیں لگاتا نہیں ڈکشن کا خضاب میں

Rate it:
Views: 482
08 Dec, 2017
More Life Poetry