ہم کہاں ٹوٹے ہوئے موروں کے پرمانگتے ہیں
Poet: SYED WAQAS KASHI By: WAQAS SHAH, RAWALPINDIہم کہاں ٹوٹے ہوئے موروں کے پرمانگتے ہیں
نہ عداوت کے ہی حامی ہیں نہ شر مانگتے ہیں
نہ ہو قتل کہیں نہ جنگوں کے نقارے بجیں
ہم تو ہنستے ہوئے چہرے کھلےدر منگتے ہیں
ہو چڑیا کا کہیں شور کہیں کوئل کی صدا ہو
اور ہم بلبل کے لیے سرسبز شجر مانگتے ہیں
ہوں چوپال وہی گاؤں کے جہاں کھیلتے بچے
اپنے کیھتوں میں چھپے یاروں کی خبر منگتے ہیں
نہ ہو گولی کی آواز کہیںنہ ہی بارود کی بو ہو
ہم تو مٹی کے مہکنے کو ابر مانگتے ہیں
میرے اجداد کا شیوہ ہے اور بزرگوں کی روایت
اپنی محنت کا ثمر کر کے بدن تر منگتے ہیں
جس زمیں پہ ہو محبت بھی تعظیم و امن بھی
ہم کاشی ایسی مٹی پہ قبر منگتے ہیں
More Life Poetry
ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے
کس بات کی آخر جلدی ہے کس بات کا پھر یہ رونا ہے
دنیا کے مصائب جھیلنے کو مالک نے بنایا ہے جیون
آرام بھلا پھر کاہے کا پھر کاہے یہ سونا ہے
بے مقصد جینا کہتے ہیں حیوان کے جیسا جینے کو
انساں کے لیے تو یہ جیون یارو پر خار بچھونا ہے
دشوار سہی رستہ لیکن چلنا ہے ہمیں منزل کی طرف
منزل کی طلب میں عاکفؔ جی کچھ پانا ہے کچھ کھونا ہے

اسلم