Add Poetry

ہچکچا گیا میںخود کو مسلمان کہتے کہتے

Poet: Allama Muhammad Iqbal By: Shazia Hafeez, Attock

گونگی ہو گئی آج کچھ زبان کہتے کہتے
ہچکچا گیا میںخود کو مسلمان کہتے کہتے

یہ بات نہیں کہ مجھکو اس پر یقین نہیں
بس ڈر گیا خود کو صاحب ایمان کہتے کہتے

توفیق نہ ہوئی مجھ کو اک وقت کی نماز کی
اور چپ ہو گیا مؤزن، ازان کہتے کہتے

کسی کافر نے جو پوچھا کہ یہ کیا ہے مہینہ
شرم سے پانی ہُوا میں رمضان کہتے کہتے

میری شیلف میں گرد سے اٹکی کتاب کا جو پوچھا
میں گڑھ گیا زمیں میں، قرآن کہتے کہتے
 

Rate it:
Views: 1632
09 Jul, 2011
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets