Add Poetry

ہے وہ اسیر مگر سہارا ہے وجودِ نادار کا

Poet: احسن فیاض By: احسن فیاض, Badin

ہے وہ اسیر مگر سہارا ہے وجودِ نادار کا
اور جو ہے حریف اس فرعونی اقتدار کا

جو کہتا ہے کربِ زندان میں مُسکرا کے
مجھے آتا ہی نہیں طریقہ راہِ فرار کا

عدوئے وطن سہنے ہوے ہیں یہ سارے،
شِکست دے رہا ہے انہیں لہجہ میرے یار کا

لہوِ وجودِ ابہم کی ہے یہ صدا اے صیاد
اثر کیوں نہیں ہوتا فلسطینی پُکار کا

پائوں رکھتے ہیں عمران جیسے شہرِ زندان میں
روح کانپ جاتا ہے اڈیالہ کے در و دیوار کا

دل بُجھتے جا رہے ہیں نا اہل حکمرانوں کے
اتنا خوف ہے چھایہ قیدی آٹھ سو چار کا

آ گئے بِلو رانی، ڈڈو چارجر اور سرجری نانی
ہم وطنو جلوہ دیکھتے جائو حُسن کے بازار کا

یہ پھانسی، عُمر قید، تیس چالیس سال قید
اے عادل بہت چھوٹا مول لگایا تُو نے وفادار کا

بنی گالہ کی اُداس ہَوائیں آ کے اکثر پتہ
مجھ سے پوچھتی ہیں اپنے اسیر یار کا

اسلام کے قوانین کو توڑے تیرا قانون اے قاضی
سُن کالا مُنہ ہو ایسے قانون کے پیروکار کا

نہ جانے کب ٹوٹے گا در اڈیالہ جیل کا
جانے کب اُبھرے گا شمسِ نوید نادار کا

Rate it:
Views: 176
21 Jul, 2024
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets