Add Poetry

یہ سوچا ہی نہیں کہ اُس سے اللّہ روٹھ جائے گا

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

یہ سوچا بھی نہ تھا ایسے مقّدر روٹھ جائے گا
میں گر دریا پہ ٹھہروں گی، سمندر روٹھ جائے گا

چلا تھا قتل کو قاتل مگر اِس کی خبر نہ تھی
مِری حالت کو دیکھے گا تو خنجر روٹھ جائے گا

کوئی رستہ نہیں بربادیوں سے پھر تو بچنے کا
اگر تم سے کوئی سچّا قلندر روٹھ جائے گا

یقیں مانو کبھی بھی اُس کو جنّت مل نہیں سکتی
اگر عورت سے گھر میں اُس کا شوہر روٹھ جائے گا

گناہوں پر کبھی جس نے لگائی ہی نہ پابندی
یہ سوچا ہی نہیں کہ اُس سے اللّہ روٹھ جائے گا

جہاں تک ہو سکے ماں باپ کو راضی کرو وشمہ
یہ روٹھیں گے تو پھر رب کا پَیمبر روٹھ جائے گا

Rate it:
Views: 135
10 Aug, 2024
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets