یہ نہ پوچھو کہاں کہاں ہوں میں

Poet: Akhter Raza Akhter By: Syed Akhter Raza Adeel, Karachi

یہ نہ پوچھو کہاں کہاں ہوں میں
اتنا کافی ہے کہ یہاں ہوں میں

نہ زمیں اور نہ آسماں ہوں میں
ان ہی دونوں کے دردمیاں ہوں میں

جب کبھی خود کو ڈھونڈنے نکلا
میں نے پایا کہ بے نشاں ہوں میں

زندگی میرے دم سے قائم ہے
کیونکہ سانسوں کا کارواں ہوں میں

وصل کو اور وصال کو دیکھو
ہے الف جس جگہ وہاں ہوں میں

خود کو اختر سمجھ لیا ہوتا
کیوں یہ سوچا کہ کہکشاں ہوں میں

Rate it:
Views: 524
25 Jul, 2010
More Life Poetry