“بجلی کے بدترین بحران سےپریشان حال عوام“
Poet: Haji Abul Barkat,poet By: Haji Abul Barkat,Poet/Columnist, Karachiکے ای ایس سی کا دن رات لوڈ شیڈنگ جاری ہے
جس سے کراچی شہر میں بجلی کا بد ترین بحران جاری ہے
یہاں کبھی بجلی ہوتی ہے تو کبھی وولٹیج نہیں ہوتا ہے
مگر پھر بھی بجلی کا فرضی اضافی بل جاری ہوتا ہے
ایک غریب شہری بغیر بجلی شدید پریشان ہوتا ہے
تو امیر طبقہ جنریٹر اور یوپی ایس استعمال کرتا ہے
اس پر ظلم یہ کہ ہر شہری گھریلو آلات جلا بیٹھتا ہے
پھر اس کی مرمت پر ہر ماہ کثیر رقم گنوا بیتھتا ہے
اب شہریوں کو کسی پل بھی سکون میسر نہیں ہے
کیونکہ یہاں دن رات اب بجلی موجود نہیں ہے
کے ای ایس سی کا دن رات لوڈ شیڈنگ جاری ہے
جس سے کراچی میں بجلی کا بد ترین بحران جاری ہے
نوٹ:-
بجلی کب اور کیسے واپس آئے گی یا شہریوں سے روٹھ جانے
کے بعد واپس ہی نہیں آئے گی ؟ اسے واپس منا کر لانے کے
لئے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر قدیر خان کے جدید ایٹمی فار مولے
پر عمل کرنے کی ضرورت ہے- جلد از جلد- شکریہ - خاکسار
کس بات کی آخر جلدی ہے کس بات کا پھر یہ رونا ہے
دنیا کے مصائب جھیلنے کو مالک نے بنایا ہے جیون
آرام بھلا پھر کاہے کا پھر کاہے یہ سونا ہے
بے مقصد جینا کہتے ہیں حیوان کے جیسا جینے کو
انساں کے لیے تو یہ جیون یارو پر خار بچھونا ہے
دشوار سہی رستہ لیکن چلنا ہے ہمیں منزل کی طرف
منزل کی طلب میں عاکفؔ جی کچھ پانا ہے کچھ کھونا ہے






