Add Poetry

حمد رب ذوالجلال وا لاکرام

Poet: Ishraq Jamal Ashar Chishti By: Ishraq Jamal Ashar Chishti, Karachi

تیرا ہی نور ہر اک شے میں جھلملاتا ہے
تو ساعتوں میں ہی قدرت نئی دکھاتا ہے

تیرا مزاج، تیری شان، تیری صنّاعی
بنا کے مارتا ہے، مار کر جِلاتا ہے

بیان ہو نہیں سکتی ہیں وسعتیں تیری
بس ایک تو ہے کہ عالم جدھر سماتا ہے

جو دیدہ ور تھے اُن ہی پَر تُو آشکار ہوا
وگرنہ کون ترے جلوؤں کی تاب لاتا ہے

کبھی بہ صورت رویاء،کبھی بہ حکم وحی
تُو ا پنے راہ نو ر دوں کو آ ز ما تا ہے

طلب ہو گر تیر ے جلوئے کے دید کی صادق
تو چشم شوق کو جلوہ بھی تب دکھا تا ہے

تیرے جمال کی گردش میں ہیں یہ ارض و سماء
تیرا ہی عشق ان ہیں چار سو گھما تا ہے

تیرے سواء نہیں کو ئی بھی داد رس سب کا
تجھی کو ہر کوئی روداد غم سنا تا ہے

جو رزق پا کے بھی منکر تیرے کرم کا ہے
یہ تیری شا ن کے پھر بھی اسے کھلاتا ہے

بھٹک گیا جو تیری راہ چھوڑ کر مالک
بد ی کی راہ پر شیطان اسے بلاتا ہے

بدی کی راہ پہ نہ چل حق کی راہ کو دیکھ اشہر
کہ پانچ وقت مؤذن جدھر بلاتا ہے

Rate it:
Views: 816
28 Dec, 2009
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets