عورت
Poet: ناصر دھامسکر-مجگانوی By: Nasir Ibrahim Dhamaskar, Ratnagiriسب کی خدمت میں جٹی رہتی ہوں
محنت کرتی میں بٹی رہتی ہوں
قسمت تو بنتی ہے کوشش سے ہی
کیسی کیسی میں ٹوٹی رہتی ہوں
سکھ ہو یا ہو دکھ ہر لمحہ حاضر
ہمت دیتی بھی ڈھٹی رہتی ہوں
چلتی رہتی ہے دنیا تو باہر
بس باورچی جیسی کٹی رہتی ہوں
اپنے گن سے سسرالی گھر میں بھی
پر پاتی درجہ بیٹی رہتی ہوں
ہو بیٹے کا پیدائش دن ناصر
گھر پر ہی لیکر چھٹی رہتی ہوں
More Life Poetry






