Add Poetry

”میرے بچو

Poet: M Usman Jamaie By: M Usman Jamaie, karachi

ختم صدمات کی یہ رات نہ ہو پائے گی
اب کبھی تم سے ملاقات نہ ہو پائے گی
بس تمہارے لیے تصور میں ہو جاؤں گی
اب فقط یاد کی زنجیر میں ہو جاؤں گی
رات ڈر جاؤ تو مجھ کو نہ پکارا کرنا
میں تڑپ ُاٹھوں گی ،ایسا نہ خدارا کرنا
لمس ممتا کا وہ ُرخسار پہ ،پیشانی پر
میرا برہم سا وہ لہجہ کسی نادانی پر
ڈانٹ دینا مرا معصوم سی شیطانی پر
میرا سمجھانا تمہاری کسی حیرانی پر
بال سہلانا ،تھپک کر وہ ُسلانا میرا
یاد آئے گا بہت لوری سنانا میرا
میرا چہرہ تمھیں خوابوں میں نظر آئے گا
کبھی پریوں کی کہانی میں ُابھر آئے گا
یاد آجائے تو آنکھیں نہ کہیں بھر آئیں
درد دل میں رہے آنسو نہ ُامڈ کر آئیں
پوچھے مطلب کوئی انصاف کا ،آزادی کا
تو ُسنا ڈالنا قصہ مری بربادی کا

Rate it:
Views: 318
28 Aug, 2013
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets