Add Poetry

“ چھٹیاں آئیں “

Poet: Haji Abul Barkat,poet By: Haji Abul Barkat,Poet/Columnist, Karachi

 آئیں آئیں آئیں چھٹیاں
خوشیاں ساری لائیں چھٹیاں
کاپی کتاب و قلم دوات
بس پڑھنے لکھنے کی ہی بات
سبق کرو صبح اٹھ کر یاد
پھر چوتھے پہر تا آدھی رات
مہینوں کے بعد آئی چھتیاں
خوشیاں ساری لائیں چھتیاں
چھٹیوں سے پہلے منصوبہ تیار
بچے شوق میں بڑے ہوشیار
سوات ، مری اور سیف ا لملوک
بھلا کر جائیں گے گھر بار
کیسی دھنیں چڑھائیں چھٹیاں
خوشیاں ساری لائیں چھٹیاں
گھومنا پھرنا ، موج و مستی
کھانا پینا مہنگی سستی
لمبا سفر ہو یا چھوٹا رستہ
جائیں شہر یا جائیں بستی
راہیں خوب دکھائیں چھٹیاں
خوشیاں ساری لائیں چھتیاں
ناقص ہوگئی “ ریلوے جرنی “
جیسی کرنی ویسی بھرنی
ہم تو بس سے کریں سفر
طیاروں کے گرنے کا ڈر
سیر کر ا کر لائیں چھٹیاں
خوشیاں ساری لائیں چھٹیاں

Rate it:
Views: 380
30 May, 2012
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets