کتابیں ہر طرف بکھری پڑی ہیں

Poetوشمہ خان وشمہ Submitted by وشمہ خان وشمہ
Text size

کتابیں ہر طرف بکھری پڑی ہیں
سبھی دیواریں وحشت سے بھری ہیں

یہ دل سینے سے نکلا جا رہا ہے
مِری آہیں نکلتی جا رہی ہیں

تمہارے ساتھ جینا چاہتی ہوں
مِری سانسیں سبھی تم سے جڑی ہیں

نظر آ جائے گی میری محبّت
ادھر دیکھو مِری آنکھیں جھکی ہیں

نہیں اچھی یہ خاموشی مسلسل
مِری باتیں بھی کیا لگتی بری ہیں

حقیقت کیسے جانے گی تو وشمہ
تِری آنکھیں تو خوابوں سے بھری ہیں

Related tags on Parveen Shakir poetry

More Life Poetry

Copied