ہوش والوں کو خبر کیا خدا کہاں ہے
Poet: Mobeen Nisar By: Mobeen Nisar, Islamabadہوش والوں کو خبر کیا خدا کہاں ہے
بیخود کے تصور میں خدا رہتا ہے
مستی و بیخودی جام و مینا نہیں
عاشق مستی میں ڈوبا رہتا ہے
درد بند دروازے پر دستک نہیں دیتا
وہیں جاتا ہے جہاں در کھلا رہتا ہے
چاند زمین سے کوسوں دور سہی
مگر لہروں میں مد و جزر رہتا ہے
عشق میں جھومتا رہتا ہے عاشق
اس کے دل کاساغر چھلکتا رہتا ہے
More Life Poetry






