!!احباب سدا میرے رقیب رهے

Poet: سیده سعدیه عنبر جیلانی By: سیده سعدیه عنبر جیلانی, فیصل آباد, پنجاب, پاکستان

احباب سدا میرے رقیب رہے
درد دے کے میرے طبیب رہے

کیا کہیں کیسی گزری ہم پر
کتنے ہم محبت میں غریب رہے

فرقت اس سے نہ ہی قربت ممکن
حالات اپنے بڑے عجیب رہے

کچھ تلخی حالات نے لوٹا
کچھ ہنر اسکے میرے نصیب رہے

اک خواب کی تعبیر میں ہم
عمر بھر بے ترتیب رہے

تعمیر ممکن ہے محبت کی وفا سے
یاد یہ بات میرے حبیب رہے

وہ میرا نہیں نہ سہی عنبر
بات یہ کہ وہ میرے قریب رہے

Rate it:
Views: 383
27 Feb, 2016
More Sad Poetry